اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا ایک فوجی اہلکار جو حال ہی میں غزہ کی پٹی میں جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا زخموں کی تاب بہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ شاخر شیلف نامی فوجی سپاہی چھاتہ بردار دستے میں شامل تھا جو جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مشرق میں ایک مسلح جھڑپ میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اسی جھڑپ میں تین یہودی فوجی موقع پر ہلاک ہو گئے تھے۔
شیلف کی ہلاکت کے بعد غزہ جنگ میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 72 ہو گئی ہے۔ یہ وہ تعداد ہے جو اسرائیل کی جانب سے یک طرفہ طور پر جاری کی گئی ہے۔ غیر جانب دار ذرائع ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ بتاتے ہیں۔
