• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 28 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ اسپتالوں میں خون کی کمی، ہزاروں زندگیاں خطرے میں: وزارت ِصحت

غزہ کے تمام ہسپتالوں میں خون اور اس کے اجزاء کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے جس کے باعث ہزاروں زخمیوں کی زندگیاں موت اور زندگی کی کشمکش میں ہیں۔

منگل 26-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: خون کی قلت، ہسپتالوں کے لیے صرف ایک ہفتے کا ذخیرہ باقی
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی وزارتِ صحت نے ایک نہایت ہنگامی اپیل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے تمام ہسپتالوں میں خون اور اس کے اجزاء کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے جس کے باعث ہزاروں زخمیوں کی زندگیاں موت اور زندگی کی کشمکش میں ہیں۔ وزارت ِصحت نے تمام متعلقہ اداروں اور انسانی ہمدردی کے شعبوں سے فوری طور پر خون کے ذخائر بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے بلڈ بینک انتہائی خطرناک حد تک خالی ہو چکے ہیں اور روزانہ کم از کم ساڑے تین سویونٹ خون اور اس کے اجزاء کی ضرورت پڑتی ہے لیکن مسلسل بمباری ،شہداءا و زخمیوں کی بڑھتی تعداد کے باعث یہ ضرورت پوری نہیں ہو رہی۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہسپتالوں میں پہنچنے والے زیادہ تر زخمی شدید نوعیت کے زخموں میں مبتلا ہیں جنہیں فوری طور پر خون کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ ان کی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں۔

وزارتِ صحت نے مزید کہا کہ خون کے ذخائر بڑھانے کے ذرائع بھی تیزی سے ختم ہوتے جا رہے ہیں۔ کمیونٹی کی سطح پر عطیات دینے کی مہمات بھی بھوک، قحط اور شدید غذائی قلت کے باعث متاثر ہو رہی ہیں۔

وزارت ِصحت نے ایک اور دل دہلا دینے والا انکشاف کیا کہ قابض اسرائیل کی جاری درندگی کے نتیجے میں ہر روز تقریباً سوفلسطینی شہید اور چھ سو سے زائد افراد شدید زخمی ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے خون کی ضرورت میں مزید اضافہ ہورہاہے۔

وزارتِ صحت نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خاموش تماشائی نہ بنے بلکہ فوری اقدامات کرے تاکہ غزہ کے معصوم شہریوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں جنہیں قابض دشمن کی نسل کشی پر مبنی جنگ میں منظم طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستغزہغزہ اسپتالفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.