(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1،281 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 90 نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مجموعی طورپر 486 متاثرین صحتیاب ہوچکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھنےمیں آرہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
غزہ میں گذشتہ مارچ کے بعد سے کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 2،313 ہوگئی، فعال کیسز کی تعداد 1810 ہے، مہلک وائرس سے اب تک 486 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں ۔