• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غاصب صہیونی فوج مشرقی غزہ سے پسپائی پر مجبور

جمعرات 24-07-2014
in غزہ
0
plf army
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر حملہ آور اسرائیلی فوج پر اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے کارکنوں نے بھرپور جوابی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں غاصب صہیونی فوج مشرقی غزہ سے  بھاری جانی نقصان اٹھانے کے بعد پسپائی پر پر مجبور ہو گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے بدھ کو مشرقی غزہ میں التفاح کالونی میں دوبارہ حملہ کیا لیکن وہاں پر موجود فلسطینی مزاحمت کاروں اور القسام کے بہادر نوجوانوں نے بھرپور جوابی وار کرتے ہوئے دراندازی کرنے والی صہیونی فوج کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین کی کارروائی میں دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور مجاہدین کے حملے میں دشمن کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی صہیونی فوج مشرقی غزہ میں التفاح کالونی میں داخل ہوئی تو مجاہدین نے گھات لگا کر ان پر حملہ کر دیا۔ القسام بریگیڈ کی جانب سے دشمن فوجیوں پر”تندم” بم پھینکے گئے جس کے بعد براہ راست فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا۔ شدید جھڑپ کے بعد دشمن بھاری نقصان اٹھاتے ہوئے التفاح کالونی سے نکل جانے پر مجبور ہو گیا۔

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ صہیونی مجاھدین کا قابض فوج پر حملہ غزہ کی پٹی میں غاصب  فوج کے جنگی جرائم کے ارتکاب اور نہتے شہریوں کے قتل عام کا رد عمل ہے اور فلسطینی مزاحمتی گروپ دشمن کو اسی طرح بھاری نقصان پہنچاتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.