• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

عمانی وفد کو نصف گھنٹے کے لیے غزہ داخلے کی مصری اجازت

جمعہ 03-10-2014
in غزہ
0
plf omani
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کے روز سلطنت عمان کی جانب سے آنے والے ایک امدادی وفد کو مصری بارڈر فورسز نے ہدایت کی کہ وہ صرف آدھے گھنٹے تک غزہ کی پٹی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں واپس ہونا ہو گا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سلطنت عمان سے "جنرل چیئرٹی بورڈ” کی جانب سے امدادی سامان لے کر آنے والا ایک وفد 20 امدادی ٹرکوں کے ساتھ غزہ کی سرحد پر پہنچا جہاں وفد میں شامل رضاکاروں نے رفح کراسنگ پوائنٹ پر تعینات مصری حکام سے جنگ سے متاثرہ علاقوں میں داخلے کی اجازت طلب کی تاہم پہلے تو مصری حکام ٹال مٹول کرتے رہے۔ عمانی وفد نے انہیں بتایا کہ وہ قاہرہ سے کلیئرنس لے کر آئے ہیں اس لیے انہیں آگے جانے سے نہ روکا جائے۔ اس کے بعد مصری فوج نے انہیں آدھے گھنٹے کے لیے غزہ جانے کی اجازت دی۔

فلسطینی وزارت داخلہ نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مصری سیکیورٹی فورسز کا رویہ نا مناسب ہے۔ غزہ کی پٹی کی طرف آنے والے تمام قافلے خشکی کے راستے مصر ہی سے ہو کر آتے ہیں۔ مصری حکومت کو غزہ کی حساس صورت حال کا بھی اندازہ ہے اور کے باوجود رفح بارڈ کو مہینے کے بیشتر ایام میں بند رکھا جاتا ہے۔ باہر سے آنے والے امدادی قافلوں کو روکا جاتا اور امدادی رضاکاروں کی تذلیل کی جاتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.