مقبوضہ بیت المقدس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)صیہونی قیدخانوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال 57ویں روز میں داخل مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی ریاست کے مجرمانہ اقدام "انتظامی قید” کے خلاف دو فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال تاحال جاری صیہونی قیدخانوں میں فلسطینیوں کی تفصیلات رکھنے والے ادارے (پی پی سی ) کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست کے مظالم اور مجرمانہ اقدام "انتظامی قید” کے خلاف 35 سالہ حسن العویوی اور 43سالہ ثائر بدر کے جانب سے بھوک ہڑتال جاری ہے جبکہ 35 سالہ ابو عکر نے صہیونی حکام کی طرف سے آئندہ ماہ رہائی کی یقین دہانی کے بعد بھوک ہڑتال معطل کر دی ہے پی پی سی کی رپورٹ کے مطابق حسن العویوی کی بھوک ہڑتال 57ویں روز میں داخل ہوگئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے جب کہ تین فلسطینی اسیران صہیونی ریاست کے مظالم خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں 35 سالہ اسیر حسن العویوی 57 دن سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں، صہیونی حکام نے العویوی کے انتظامی قید کے خاتمے کا مطالبہ مستردکر دیا ہے جبکہ حسن العویوی نے رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔خیال رہے حسن العویوی کو 15 جنوری 2019ء کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ وہ کئی سال ماضی میں بھی جیل میں قید کاٹ چکا ہے۔ابو عکر تیس ماہ سےمسلسل انتظامی قید کے تحت قید ہے ۔