غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر وسیع پیمانے پرمشقیں شروع کی ہیں۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری سوموار غزہ کی سرحد پر جمع کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے صبح 5 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک مشقیں جاری رکھیں۔ صیہونی فوج نے راتوں رات فلسطینی اراضی پر اپنے خیمے نصب کیے اور آج صبح سے مشقوں کا آغاز کر دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابقصیہونی فوج نے سرحد پر بئر کے قریب لخیش کے مقام پر مشقیں شروع کیں۔ مشقوں کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب غزہ کی پٹی میں پہلے ہی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔