(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے غزہ کی سرحدی باڑ کے قریب نوجوان پر فائر نگ کرکے شدید زخمی کردیا۔
عینی شاہدین کےمطابق غزہ کے شمالی علاقے بیت حانون میں صیہونی فوج نے ایک فلسطینی شہری پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ سرحدی باڑ کے قریب سے گزر رہا تھا ، فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطین نے جوان نے غیر قانونی طورپر اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر فائرنگ کی گئی ۔