(روز نامہ قدس آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی افواج کا بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں بے جا چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری،15 فلسطینیوں کو گرفتار کر کے حراستی مرکز پر منتقل کر دیا گیا۔
دستیاب ذرائع سے حاصل تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی افواج کی جانب سے فلسطینیوں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،گزشتہ کئی دنوں کی طرح بدھ کی رات بھی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں کے گھروں میں گھس کر بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاری کا عمل جاری رہا ۔
مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتاریاں بیت الحم،الخلیل اور جنین کے علاقوں سے عمل میں لائی گئیں،اور گرفتار افراد کو حراستی مرکز منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیوں کا عمل مسلسل جاری ہے اور گزشتہ روز بھی فلسطین کے مختلف علاقوں سے ۳۴ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام منتقل کیا گیا تھا۔