"قدس پریس” نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے منگل کی شام شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں پر حملہ کیا۔ حملے میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ راکٹ حملے کیے گئے اور مشین گنوں سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں متعدد کشیتوں کو نقصان پہنچا اور وہ ناکارہ ہوگئی ہیں۔
ذرائع کءے مطابق صہیونی فوج کی اندھا دھند گولہ باری اور فائرنگ کے بعد فلسطینی کشتیوں کو واپس ساحل پرلے آئے ہیں تاہم اس کارروائی میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو نشانہ بنانے کا یہ واقعہ نیا نہیں بلکہ اب روز کا معمول بن گیا ہے۔ فلسطینی جب بھی کشتیاں لے کرسمندر میں نکلتے ہیں توصہیونی فوجی انہیں فائرنگ کا نشانہ بنا دیتے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
