(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر چار مقامات پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے ہیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے دو مراکز مغربی غزہ میں الیرموک کیمپ اور مشرقی قصبے بیت حانون میں بمباری کا نشانہ بنایا۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے وسطی غزہ میں وادی غزہ کے مقام پر زرعی اراضی پر بھی بم برسائے جس کے نتیجے میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔
غزہ میں صہیونی فوج نے چھوتھا حملہ پرانے تباہ شدہ ایئرپورٹ پر بمب برسائےجس میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
قبل ازیں صہیونی فوجیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل میں سدیروت کے مقام پر دو راکٹ حملے کیے تھے جن میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔