(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر بمباری کرتے ہوئے زرعی زمینوں کو نشانہ بنایا جبکہ فوجی بلڈوزروں نے فلسطینی کسانوں کی زرعی زمینوں کو ہموار کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں ایک بار پھر بمباری کی ، اسرائیلی ذرائع ابلا غ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزاحمتی تحریکوں کے مراکز کو نشانہ بنا تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
دوسری جانب مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے چار بلڈوزر غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس کے مشرق میں الفخاری کی سرحدوں پر شراب العثل گیٹ سے داخل ہوئے اور خان یونس شہر کے مشرقی مضافات میں آگے بڑھے۔
بلڈوزرز جنوبی علاقوں کی طرف بڑھے اور سرحدوں کے اندر میرکافا ٹینک کو ٹھرانے کے لیے سرحد کی باڑ کے قریب زمین ہموار کرنے کے لیے بلڈوز کرنے کا کام انجام دیا۔