• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

صہیونی جارحیت جاری، غزہ میں مزید ایک خاندان شہید

جمعہ 11-07-2014
in غزہ
0
plf 11-07-05
0
SHARES
5
VIEWS

 

 

 

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے بدستور جاری ہیں۔ جمعرات اور جعمہ کی درمیانی شب قابض صہیونی فوج کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے مزید پانچ افراد شہید ہو گئے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں رفح کے مقام پر”غنام” نامی ایک فلسطینی شہری کےگھر پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر شہید ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں "غنام” خاندان کے دو شہداء کی میتیں "ابو یوسف النجار” اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ ان کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ حملے میں شہید ایک بچے اور ایک خاتون کی میت ایک دوسرے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔ میزائل حملے میں مکان مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن گیا جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک خاندان کے شہید ہونے والے پانچ افراد میں پچیس سالہ محمد منیر عاشور، سات سالہ غالیہ ذیب جبر غنام، وسام غنام، حسن غنام،26 سالہ محمود عبدالرزاق حسن غنام اور 20 سالہ کفاح شحادہ دیب غنام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل سے جاری اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرمانہ سلسلہ جاری ہے۔ صہیونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک متعدد خاندان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 

 

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.