فلسطینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اتحاد علمائے اسلام کے سربراہ ڈاکٹر یوسف قرضاوی کا دورہ غزہ اگلے ماہ ہوگا۔
فلسطینی وزیر اوقاف اور مذہبی امور اسماعیل رضوان نے بتایا کہ ان کی وزارت نے عالم اسلام کے رہنما ڈاکٹر یوسف قرضاوی کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ شیخ یوسف قرضاوی مئی کے مہینے میں ہی غزہ آئیں گے۔
اسماعیل رضوان کا کہنا تھا کہ شیخ قرضاوی عنقریب علمائے امت اور عالم اسلام کے علماء کے اتحاد کی صدارت کرینگے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین