مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شب اسرائیلی توپخانے نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت لاھیا گاوں پر شمالی سمت سے حملہ کیا اور شدید گولا باری کی۔ گولا باری کو ہدف فلسطینی شہریوں کے مکانات اور ان سے متصل کھیت تھے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی متعدد فوجی گاڑیوں نے صہیونی تسلط سے آزاد کردہ علاقے ‘دوغیت’ میں در اندازی کی۔ اس دوران پیش قدمی کرنے والی فوج کو صہیونی توپخانہ پوری طرح کور فائر دے رہا تھا۔
یاد رہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے اسرائیل گزشتہ برس نومبر میں حماس کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کئے جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ صہیونی مملکت اور حماس کے درمیان مصری ثالثی میں طے پایا تھا۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین