شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون میونسپلٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا کہ بیت حانون میں متمرکز اسرائیلی فوجیوں نے علاقے میں دو فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی۔ ایک نوجوان کو گولی سینے میں لگنے سے شدید زخمی آئے جبکہ دوسرے مضروب کے ہاتھ پر گولی لگی۔
اشرف القدرہ نے بتایا کہ اول الذکر مضروب نوجوان کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے غزہ کے الشفاء ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسرے کو بیت حانون کے شفاخانے علاج معالجے کی غرض سے بھیج دیا گیا۔
یاد رہے کہ غزہ اور اسرائیلی کی سرحد پر نصب باڑ کے قریب کھیتوں میں کام کرنے والے فلسطینی کسان روزانہ کی بنیاد پر اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنتے رہتے ہیں۔ فائرنگ کے یہ واقعات گزشتہ برس نومبر میں مصر کے توسط سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین