• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

شمالی غزہ میں 46 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا اسرائیلی اعتراف

حماس کے عسکری ونگ کو ختم کرنا انتہائی مشکل ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "حماس نے اپنی صلاحیتیں دوبارہ بحال کر لی ہیں، نئے جنگجو بھرتی کیے ہیں، اور حملے دگنے ہو گئے ہیں

جمعرات 09-01-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
شمالی غزہ میں 46 صیہونی فوجیوں کی ہلاکت کا اسرائیلی اعتراف
0
SHARES
5
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے غزہ کے شمالی علاقے میں تین مزید فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کرلیا ہے۔

غاصب صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، فوجی ایک ٹینک پر نصب بم کے پھٹنے سے مارے گئے، جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جبالیا، بیت حانون، اور بیت لاہیا کے شمالی علاقوں میں جاری کارروائیوں کے دوران، جو تین ماہ سے چل رہی ہیں، 46 فوجی اور افسران ہلاک ہو چکے ہیں۔ میڈیا نے اعتراف کیا کہ "یہ کارروائی طویل مدت سے جاری ہے اور اس کی بھاری قیمت ادا کی گئی ہے۔”

آج صبح، صیہونی فوج نے مزید ایک فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا، جو شمالی غزہ کے بیت حانون علاقے میں مزاحمتی فورسز کی گولی کا نشانہ بنا، جس کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے ہلاک ہونے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد بڑھ کر 828 ہو گئی ہے۔

ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت رقيب عيدو شامياتش کے نام سے کی گئی، جو "ناحال” بریگیڈ کی اسپیشل فورسز کا رکن تھا اور پیر کی رات مزاحمتی فورسز کی فائرنگ سے مارا گیا۔

دوسری جانب، اسرائیلی چینل i24NEWS کے عسکری امور کے تجزیہ کار یوسی یہوشع نے اعتراف کیا کہ "حماس کے عسکری ونگ کو ختم کرنا انتہائی مشکل ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ "حماس نے اپنی صلاحیتیں دوبارہ بحال کر لی ہیں، نئے جنگجو بھرتی کیے ہیں، اور حملے دگنے ہو گئے ہیں، جبکہ اسرائیل ایک پیچیدہ صورت حال میں پھنس چکا ہے جس سے نکلنا مشکل ہے اور وہ صرف معاہدے کا انتظار کر رہا ہے۔”

Tags: حماسشمالی غزہصیہونیعسکریمزاحمتہلاک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.