مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں گذرگاہ امور کے انچارج ماہر ابو صبح نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مصری حکام نے انہیں اپنے تازہ فیصلے سےمطلع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ کل منگل کے روز بھی دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھلی رہے گی۔
ابو صبح نے امید ظاہرکی کہ مصری حکام کے فیصلے سے غزہ کی پٹی کے مزید شہریوں کو ضروری کام کاج کے لیے بیرون ملک سفرکا موقع ملے گا اور بیرون ملک پھنسے فلسطینیوں کی واپسی ممکن ہوگی۔
خیال رہے کہ مصری حکومت نے ہفتے کے روز سے رفح گذرگاہ کو تین دن تک دو طرفہ ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ رفح گذرگاہ کو تین ماہ کے بعد پہلی بار دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولا گیا ہے۔ پچھلے دو روز میں کم سے کم 15 سو مسافروں ںے رفح گذرگاہ عبورکی جب کہ 14 ہزار فلسطینی گذرگاہ کی دونوں طرف جانے کے لیے موجود ہیں۔ غزہ کی پٹی سے بیرون ملک سفرکی رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
