• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

رابرٹ بانکسی کےغزہ جنگ کی تباہ کاریوں کے منہ بولتے فن پارے

ہفتہ 28-02-2015
in غزہ
0
plf war-art
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پچھلے سال موسم گرما میں مسلط کی گئی جنگ میں تباہ کاریوں پر ہر درد دل رکھنے والے انسان کو ہلا کر رکھ دیا۔ فن کاروں اور مصوروں نے جنگ کی تباہی پر اپنے منفرد پیرائے میں خاکے تیار کیے اور دنیا کو بتایا کہ صہیونی ریاست نے بے سروسامان فلسطینیوں پر کس بے رحمی کے ساتھ مظالم ڈھائے ہیں۔

انہی میں برطانیہ کے ایک گمنام مصور’’رابرٹ بانکسی‘‘ کے فن پارے بھی شامل ہیں جن میں غزہ کی پٹی میں تباہی اور بربادی کو تصاویری خاکوں کی مدد سے بے نقاب کرنے اور عالمی ضمیرکو جھنجھوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔

رابرٹ بانکسی نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے اور ٹوٹی پھوٹی دیواروں پرشہرکی مظلومیت کی تصاویر بنائی ہیں اور بتایا ہے کہ اسرائیلیوں نے کس خون خواری اور درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 ہزار ہنستے بستے گھرانوں کو اجاڑ دیا۔

ٹوٹ پھوٹ کا شکار ایک مکان کی بچ جانے والی چھوٹی سی دیوار پر بلی کی تصویر بنائی گئی ہے جو لوہے کی ایک گیند کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ برطانوی آرٹسٹ نے اپنے خاکوں میں یہ بھی بتانے کی کوشش کی ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں سڑک سےنہیں بلکہ ایک سرنگ کے ذریعے پہنچا اور اپنے خاکوں میں یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ جب ہم کمزور اور طاقت ور کے درمیان کشمکش دیکھتے ہیں تو ہمیشہ طاقت فریق کی طرف داری کرتے ہیں۔ اس سے اس کی مراد اسرائیل ہے جو نہتے فلسطینیوں کے مقابلے میں طاقت ور ہے اور اس وقت عالمی برادری بھی مظلوم فلسطینیوں کے بجائے صہیونی ریاست کی طرف داری کررہی ہے۔

خیال رہے کہ رابرٹ بانکسی کے دیواروں پر خاکے تو مشہور ہیں مگر وہ خود ایک گمنام سیاسی کارکن ہے جسے آج تک کسی انسانی حقوق کی تنظیم یا کسی عالمی ادارے کی طرف سے اس کے فن کی خدمات کے صلے میں کوئی ایوارڈ  نہیں دیا گیا۔ اس سے قبل وہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی تیار کردہ دیوار فاصل کو بھی اپنے فن پاروں کے ذریعے بے نقاب کرچکا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.