خان یونس (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح جنوبی غزہ میں خان یونس کے مشرق میں اپنے کھیتوں میں موجودگی کے دوران فلسطینی کسانوں پر بغیر کسی وجہ کے فائرنگ شروع کر دی۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے خزاعۃ کے مشرق میں ابو ريدۃ دروازے کے قریب سرحد کے اردگرد نظر رکھنے کے لیے بنائے گئے ٹاور سے مشین گن کے ذریعے فائرنگ شروع کر دی جس میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کسانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ان میں سے کچھ کسانوں کو اپنے زمین کے ٹکڑوں کو چھوڑ کر زبردستی واپس لوٹنا پڑا۔