سینیٹر حاجی عدیل،علامہ حیدر علوی،مفتی گلزار نعیمی،جے سالک،حاجی زبیر کیانی،مولانا ظہیر عباس قادری،مولانا حسنین گردیزی،کامران لاشاری،نور المصطفیٰ نورانی اور دیگر کا’’ غزہ محاصرے میں ‘‘سیمینار سے ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں خطاب
حکومت پاکستان غزہ کا سیاسی،سماجی و معاشی محاصرہ ختم کرنے کے لئے اقدامات کرے اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی
کے لئے پارلیمانی و غیر سرکاری تنظیموں کا وفد غزہ بھیجا جائے،مارچ میں عالمی مارچ برائے آزادئ القدس کی بھرپور حمایت اور شرکت کا اعلان،حکومت سرکاری سطح پر حمایت کا اعلان کرے۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر مرکزی نائب صدر اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل خان،اقلیتی برادری کے رہنما جے سالک،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما حاجی ذبیرکیانی،جامعہ نعیمیہ اسلام آباد کے پرنسپل مفتی گلزار نعیمی،جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا ظہیر عباس قادری،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا حسنین گردیزی،کامران لاشاری او دفلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد کے ترجمان نور المصطفیٰ نورانی اوریگر نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت منعقدہ سیمینار ’’غزہ محاصرے میں‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار کا انعقاد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں زیر صدارت حاجی محمد عدیل خان کیا گیا تھا،سیمینار میں شہر بھر سے خواتین اور مردوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر حکمران امریکی کاسہ لیسی میں مصروف عمل ہیں اور عالم اسلام و عالم اانسانیت کے سسکتے ہوئے مسئلے کو فراموش کر رہے ہیں،رہنماؤں کاکہنا تھا کہ غزہ میں عرصہ دراز سے مظلوم فلسطینیوں کا معاشی قتل عام اور معاشی ناکہ بندی کی شدید مزمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سمیت حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کی معاشی،سیاسی ،سماجی و ثقافتی ناکہ بندی کے خلاف بھرپور احتجاج کے ساتھ ساتھ غزہ کے محصورین کی بھرپور مدد کی جائے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اوع فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما حاجی محمد عدیل خان کاکہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک اور اسلامی بیداری کی تحریکوں کے بعد اب یہ امید پیدا ہو چکی ہے کہ عنقریب فلسطین آزاد ہوگا۔انکا مزیدکہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں سینیٹ میں پاس ہونے والی غزہ سے متعلق قرارداد بھی اسی جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل سینیٹرحاجی محمد عدیل خان نے غزہ کا دورہ کیا تھا جہاں سے واپسی کے بعد انہوں نے سینیٹ میں غزہ کے محصورین کی مدد کے لئے ایک قرار داد جمع کروائی تھی،انہوں نے مزید کہا کہ ماہ مارچ میں یروشلم کی طرف چلنے والے عالمی کاروان برائے آزادئ القدس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اورپاکستان سے عوام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو ظالم قوتوں امریکا اور اسرائیل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا اور اور تحریک آزادی فلسطین کے لئے صف اول کا کردار ادا کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور قبلہ اول بیت المقدس کے تحفظ کے لئے اگلے برس مارچ کے مہنیہ میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد کا کاروان فلسطین کی طرف روانہ ہو گا جس میں پاکستان سے بھرپور شرکت کروائی جائے گی اور اسرائیل کو چاروں اطراف سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر سے گھیر لیا جائے گا۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ پاکستان حکومت فلسطین کے مسئلہ کو اقوام متحدہ میں سنجیدگی کے ساتھ اٹھائے اور اس کے حل کے لئے جد وجہد کرے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماہ مارچ میں یروشلم مارچ کے لئے چلائے جانے والے کاروان کے لئے پاکستان میں سرکاری سطح پر انتظامات کئے جائیں اور فلسطینیوں سے بھرپور اظہار ہمدردی کی جائے ان کاکہنا تھا کہ سر زمین پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کو دفاع فلسطین کے ساتھ مخصوص سمجھتے ہیں اور پاکستان کو امریکی کالونی نہیں بننے دیں گے اور دنیا بھر کی تحریکوں کے ساتھ جوکہ آزادی فلسطین کے لئے کام کررہی ہیں بھرپور تعاون کیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ آزادی فلسطین کی تحریک میں پاکستان نے شہداء دئیے ہیں اور مستقبل میں بھی پاکستان کے غیور عوام فلسطین کی آزادی کی جد وجہد مین امریکا اور اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کا کردار ادا کریں گے۔ سیمینار کے اختتامی اعلامیہ میں یہ قرارداد منظور ہوئی کہ غزہ کے محاصرہ کو جلد سے جلد ختم کیا جائے ورنہ پورے عالم اسلام میں عالمی تحریک مزاحمت شروع کر دی جائے گی۔