حماس کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر غزہ میں عظیم الشان تقریب کی تیاریاں عروج پرہیںاور غزہ کے باہر سے تین ہزار افراد اس تقریب میں شرکت کے لیے یہاں پہنچ گئے ہیں۔ غزہ کی راہداریوں کے امور کے ڈائریکٹر ماھر ابوصبحہ نے بتایا کہ رفح کراسنگ عبور کرکے درجنوں وفود غزہ پہنچ رہے ہیں۔ڈاکٹر ابو صبحہ نے بتایا کہ اس ضمن میں سب سے بڑا وفد ”میلوں مسکراہٹ ” ہے جس میں آٹھ سو افراد نے آج مصر سے غزہ پہنچ رہے ہیں۔ اس وفد میں اڑھائی کے قریب اراکین پارلیمان اور انتہائی اعلی سطحی رہنما شریک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حماس کی پچیسویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلیے آنے والے وفود میں سعودی عرب، لبنان، اردن، ملیشیا، قطر، کویت، بحرین، ترکی، الجزائر، مصر اور یورپ کے وفود شریک ہیں۔ اس سال اس تقریب میں شرکت کے لیے مغربی کنارے سے القسام بریگیڈ کے شہید احمد جعبری کے رشتہ دار بھی غزہ پہنچے ہیں۔ یاد رے کہ اس تقریب میں شرکت کے لیے معروف فنکار بھی غزہ پہنچے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین