• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 9 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

"حماس "کا  اپنے رہنما کے بیٹےکو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

بدھ 25-09-2019
in حماس, غزہ, فلسطین
0
"حماس "کا  اپنے رہنما کے بیٹےکو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کی "غزہ” میں ایک مقامی رہ نما  کے بیٹے کے ، اعزازی حج اسکیم کے تحت حج کرنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر رہنما کے بیٹے پر پانچ ہزار اردنی دینار کا جرمانہ عائد ۔

فلسطینی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحتمی تحریک "حماس” کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رہنما  "اسماعیل رضوان” کے صاحب زادے "انس اسماعیل” کے سعودی عرب کی اعزازی حج اسکیم کے تحت حج کرنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی  ۔حماس نے انس اسماعیل کے اعزازی حج اسکیم سے ناجائزفائدہ اٹھانے اور مستحقین کی حق تلفی کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیشن قائم کیا تھا، اس کمیشن نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اس کے نتائج جاری کیے ہیں۔

انس اسماعیل رضوان پرالزام تھا  کہ انہوں نے 1440ھ کے موقع پر سعودی عرب کی طرف سے اعلان کردہ اعزازی حج اسکیم کے تحت اپنا نام بھی شہداء کے لواحقین میں شامل کراتے ہوئے حجاج کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا تھا۔

حج کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ انس نے اعزازی حج اسکیم سے ناجائز فائدہ اٹھایا، حماس نے اس واقعے کی فوری تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے انس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم آزادی فلسطین جو اعزازی حج اسکیم میں شامل ہونے والے فلسطینیوں کے ناموں کی جانچ پڑتال کرتی ہے اس تنظیم کی  طرف سے مجرمانہ لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا۔

حماس نے اعتراف کیا ہے کہ انس نے غیرقانونی طورپر اپنا نام اس فہرست میں شامل کرایا تھا، وہ اعزازی حج اسکیم سے مسفتید ہونے کے اہل نہیں تھے۔

حماس کا کہنا ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔ حماس مکمل انصاف اور عدل ومساوات پریقین رکھتی ہے۔ اگرجماعت کے کسی رہ نما کا کوئی قریبی عزیز قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے جماعت سے قربت کا فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

Tags: "انس اسماعیل"اسماعیل رضوان"پانچ ہزار اردنی دینارحماسغزہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.