فلسطینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کے انفراسٹرکچر، فیکٹریوں اور ورکشاپس کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک اسرائیلی جنگی جہاز نے جمعہ کو علی الصباء غزہ کی ایک دودھ کی فیکٹری پر بمباری کی۔اسرائیل نے گذشتہ کچھ ہفتوں کے دوران غزہ کی پٹی پرفضائی حملے تیز کردئیے ہیں جن کی وجہ سے کئی فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔
اس موقع پر فلسطینی وزارت تعلیم نے اسرائیل کی جانب سے تعلیمی اداروں پر بار بار بمباری کی شدید مذمت کی اور بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 10 سکولوں کو نقصان پہنچا ہے۔
