غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں فلسطینی دھڑوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے امور کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے مندوب نیکولائے میلا ڈینوف گذشتہ روز غزہ پہنچے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن ایلچی ’’بیت حانون‘‘ گزرگاہ سے غزہ داخل ہوئے۔
اقوام متحدہ کے مندوب گذشتہ روز غزہ پہنچے جہاں انہوں نے علاقے میں حالیہ اسرائیلی بمباری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔
اقوام متحدہ کے مندوب نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔
میلاڈینوف نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب دوسری طرف غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کی روک تھام اور جنگ بندی کے لیے مصر اور قطر کوششیں کر رہے ہیں۔