اسرائیلی فوج نے فلسطینی مزاحمت کاروں اور صہیونی حکومت کے درمیان طے پائی تین روزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ کے ساحل پر جنگی کشتوں کے ذریعے گولہ باری ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق آج منگل کو اسرائیلی بحریہ نے ساحلی شہر رفحھ میں فوجی کشتیوں کے ذریعے گولہ باری کی جس کے نیتجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔
غزہ میں ایک فیلڈ آبزرویٹر نے خبر رساں ایجنسی”قدس پریس” کو بتایا کہ صہیونی فوج کی جنگی کشتیاں دوپہر کے وقت ساحل کی طرف بڑھنا شروع ہوئیں اور کچھ ہی دیر بعد ساحلی علاقوں میں آباد کے اندر گولہ باری شروع کر دی۔ صہیونی بحریہ کی گولہ باری سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔
خیال رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب فلسطینی مزاحمتی گروپوں اور اسرائیل کے درمیان غزہ کی پٹی میں تین روز کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ جنگ بندی کا آج دوسرا روز ہے اور اسرائیلی فوج نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم کی گئی جنگ بندی کی کھلے عام خلاف ورزی کردی ہے۔
وسط جولائی سے اب تک جاری اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی، زمینی اور بحری حملوں میں 1950ء فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
وسط جولائی سے اب تک جاری اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی، زمینی اور بحری حملوں میں 1950ء فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔
