• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

تین جنگوں میں خونخوارصہیونیوں کے ہاتھوں ایک ہزارفلسطینی بچوں کا قتل عام

جمعہ 05-06-2015
in غزہ
0
plf one-thousand
0
SHARES
1
VIEWS

کم سن بچوں کے قتل عام میں دنیا کی دہشت گرد افواج میں درندہ صفت اسرائیلی افواج سرفہرست ہیں۔ سنہ 2008 ء اور 2014 ء کے درمیان اسرائیل کی فلسطین پر مسلط تین جنگوں میں کم سے کم 980 فلسطینی بچے نہایت بے رحمی کے ساتھ بمباری کرکے شہید کیے گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ایک طرف اسرائیل بچوں کے تحفظ اور انسانی حقوق کی پاسداری کے عالمی معاہدوں کی پابندی کا دعویٰ کرتا ہے اور دوسری طرف فوج کو نہتے فلسطینی بچوں کے قتل عام کے لیے روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کی فراہمی کرکے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا بھی کھلے عام مرتکب ہو رہا ہے۔ صہیونی ریاست نے سنہ 1989 ء میں طے پائے بچوں کے حقوق کے عالمی معاہدے کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔ سنہ 1948 ء میں عالمی انسانی حقوق ایکٹ اور سنہ 1949 ء میں جنیوا معاہدے کا حصہ بننے کا اعلان کیا۔ کاغذی طورپر ان معاہدوں کا حصہ ہونے کے باوجود عملا صہیونی ریاست ان معاہدوں کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔

انیس اگست 1982 ء کو جنرل اسمبلی کے ہاں منظور ہونے والے بچوں کے تحفظ کے عالمی ادارے کی جانب سے کل چار جون کو ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سال 2014 ء فلسطینی بچوں کے قتل عام کے حوالے سے بدترین عرصہ ہے۔ کیونکہ صرف دو ماہ سے بھی کم عرصے میں صہیونی فوج نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کی پٹی میں 530 بچوں کو خون میں نہلا دیا تھا۔ شہید ہونے والے بچوں میں سے زیادہ تر گھروں پر بمباری کے بعد فرار ہوتے مارے گئے۔ یہ بے گناہ فلسطینی بچے پناہ کی تلاش میں گھروں سے نکلے تھے کہ صہیونی سفاکیت کا چارہ بن گئے۔

صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا قتل عام ہی نہیں بلکہ مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس میں آئے روز بچوں کی گرفتاریاں اور زندانوں میں انہیں اذیتوں کا نشانہ بنانا بجائے خود عالمی قوانین کی سنگین پامالی ہے۔ معاہدہ روم کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے پچھلے نو سال میں ہزاروں بچوں کو گرفتار کے جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پچھلے سال اسرائیل فوج نے غرب اردن سے 197 فلسطینی بچوں کو گرفتار کرکے عقوبت خانوں میں تشدد کا نشانہ بنایا۔

غزہ کی پٹی پچھلے آٹھ سال قابض افواج کے محاصرے میں ہے جہاں لاکھوں بچے ایک کھلی جیل میں زندگی بسرکرنے پرمجبورہیں۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے غزہ کی ناکہ بندی کو بھی غیرانسانی فعل قرار دے کراس کے اٹھائے جانے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.