• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

تنخواہوں سے محروم ملازمین کا غزہ وزیراعظم ہائوس کےسامنے دھرنا

بدھ 31-12-2014
in غزہ
0
plf salarydeprived
0
SHARES
0
VIEWS

لسطینی اتھارٹی کی اور مخلوط قومی حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کی یقین دہانیوں کے باوجود ملازمین کئی ماہ سے  کسی قسم کےمعاوضے کے بغیر کام کررہے ہیں جس کے باعث انہیں ایک بار پھرحق کے حصول کے احتجاج کا اراستہ اختیار کرنا پڑا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے سرکاری محکموں کےملازمین اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں وزیراعظم ہائوس کے باہراحتجاجی دھرنا دیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی اتھارٹی سے اپنی تنخواہوں کے اجراء کامطالبہ کیا گیا تھا۔ غزہ کے اساتذہ کی جانب سے تیار کردہ بینرز پر’’تنخواہ میرا حق‘‘، میں استاذ ہوں اور مشاہرہ میرا حق ہے۔ میں استاد ہوں مگر مجھے میرے کام کا معاوضہ نہیں دیا جا رہا ‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کی نگرانی میں قائم سابقہ حکومت سے وابستہ ملازمین کی تنخواہوں کامعاملہ پچھلے کئی ماہ سے تعطل کا شکار ہے۔ آٹھ سال تک ان ملازمین کو حماس کی حکومت کی جانب سے تنخواہیں دی جاتی رہی ہیں۔ رواں سال اپریل میں بننے والی مخلوط قومی حکومت کے قیام کے بعد غزہ کے ہزاروں سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کیا ادائیگی رک گئی تھی۔

فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف غزہ کے ملازمین کئی بار احتجاج کرچکے ہیں۔ گذشتہ روز عبوری فلسطینی وزیراعظم رامی الحمد اللہ غزہ کے دورے پرآیے تھے جہاں انہوں نے وزیراعظم ہائوس میں ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔ وزیراعظم ہائوس کے باہر ہی سیکڑوں ملازمین سراپا احتجاج تھے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.