مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق افطار پارٹی کا اہتمام مشرقی غزہ کی پٹی میں جامع مسجد العمری میں کیا گیا، جہاں ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ افطار پارٹی میں شرکت کرنےوالی اہم شخصیات میں فلسطینی سیکرٹری خارجہ غازی حمد، ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر اور کئی دوسرے ارکان پارلیمنٹ اور حکومتی عہدیدارشریک تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹراحمد بحر نے ترک حکومت اور عوام کی جانب سے فلسطینی عوام کی ہرممکن دلجوئی، مدد اور فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق و مطالبات کی حمایت پر انقرہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام نے ہمیشہ اپنی بساط سے بڑھ کر اہل فلسطین بالخصوص غزہ کے محصورین کی مدد کی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے ہاں ترکی کے سفیر مصطفی سارنش نے کہا کہ افطار پارٹی ترک عوام کی جانب سے فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔
ترک محکمہ مذہبی امور اور ٹیکا کا کہنا ہے کہ وہ ماہ صیام میں ہفتہ وار افطار پارٹی کا اہتمام جاری رکھیں گے۔ اس دوران مسحق شہریوں میں راشن کے 50 ہزار بیگ بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوٹے ترک سفیر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت غزہ کی پٹی میں 1000 مکانات کی تعمیر کے پروجیکٹ، فلسطین، ترکی فرینڈشپ اسپتال اور فٹبال گرائونڈ کے منصوبے جلد مکمل کرے گی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
