• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

انڈونیشیا کا غزا میں100 مسجد بنانے کا اعلان

م نے ابتدائی طور پر 10 نیم مستقل مساجد بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اور ہمارا مقصد یہ تعداد 100 تک پہنچانا ہے

بدھ 29-01-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
انڈونیشیا کا غزا میں100 مسجد بنانے کا اعلان
0
SHARES
10
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) انڈونیشیا کی مساجد کونسل نے اعلان کیا ہے کہ وہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردی کا شکار غزہ میں جدید طرز تعمیر کی 100 مساجد کو تعمیر کرے گی۔

انڈونیشیا کے سابق نائب صدر اور موجودہ انڈونیشی مساجد مینجمنٹ کونسل کے چیئرمین محمد یوسف کلہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال سے انڈونیشیائی عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ڈیڑھ سال کے دوران اسرائیلی دہشتگردی میں 1,000 سے زائد مساجد شہید ہو چکی ہیں۔

یوسف کلہ نے مزید بتایا کہ "ہم نے ابتدائی طور پر 10 نیم مستقل مساجد بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اور ہمارا مقصد یہ تعداد 100 تک پہنچانا ہے۔” انہوں نے امید ظاہر کی کہ انڈونیشیا کے نمازی اپنے زکوٰۃ اور خیرات کا 5 سے 10 فیصد غزہ کی مساجد کی تعمیر میں مدد کے لیے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے غزہ میں متعلقہ حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ تعمیراتی عمل کو مؤثر طریقے سے شروع کیا جا سکے۔”

یوسف کلہ نے انڈونیشیا کے نمازیوں سے اس مہم میں حصہ لینے کی درخواست کی، اور تباہ شدہ مساجد کی تعمیر نو میں بھرپور تعاون کی اپیل کی۔

غزہ میں جنگ بندی 19 جنوری 2025 کو شروع ہوئی تھی، جس کا پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا۔ اس دوران مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں مزید مذاکرات ہوں گے تاکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تیاری کی جا سکے۔

Tags: اسرائیلیانڈونیشیاتباہصیہونیغزہمساجد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.