غزہ کی کونسل برائے وزراء کے میڈیا ایڈوائزر طاہر النونو نے تمام فلسطینی جماعتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مرحلے پر مسجد اقصٰی کے دفاع اور صیہونی منصوبوں کو ناکام کرنے کی خاطر اپنی تمام قوتیں یکجا کرلیں۔
نونو نے اپنے فیس بک پیج پر جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ مسجد اقصٰی کا دفاع کرنا اور قانض حکام کی خلاف ورزیوں کو مسترد کرنا ایک قومی فریضہ ہے اور جو کوئی بھی مزاحمت کی تمام اشکال جس میں مسلح جدوجہد بھی شامل ہے، سے کنی کترائے گا وہ قومی فریضہ کی ادائیگی سے بھاگ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی حکام کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیسرے انتفاضہ کی ضرورت ہے اور مسلح جدوجہد ہی مقدس مقامات کے تحفظ کا واحد راستہ ہے۔
نونو کا کہنا تھا کہ قابض حکام ان نام نہاد امن مذاکرات کو استعمال کرتے ہوئے اپنے جرائم اور غاصبانہ منصوبوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ان بے مقصد مذاکرات کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین