(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ‘حماس’ کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے صیہونی ریاست کے ساتھ معرکے کے دوران اہم سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی صہیونی ریاست کے منہ پر طمانچہ ہوگی۔
اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کےعسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی دشمن کے ساتھ جاری مزاحمتی تحریک اور معرکے کے دوران تنظیم کو اہم سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی کامیابی حاصل ہوئی ہے بہت جلد اس کامیابی کا اعلان کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ القسام بریگیڈ ایک ایسا اعلان کرنے والی ہے جو اسرائیل کے منہ پر زوردار طمانچہ ثابت ہوگا ۔
ان کا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن کی فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف ایک خطرناک سازش اور منصوبہ بندی ناکام بنائی گئی ہے مگر اس کے تفصیلات جلد ہی سامنے لائی جائیں گی۔