(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) القسام بریگیڈز کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی جارحانہ کارروائی عربات جدعون دو کے جواب میں مجاہدین نے "عصا موسیٰ” کے نام سے آپریشنز کی ایک نئی سلسلہ وار مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
کمانڈر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے آپریشنز کی پہلی جھلک قابض صہیونی دشمن کو محض چند گھنٹوں بعد ہی دکھائی گئی جب ہم نے غزہ شہر کے الزيتون محلے اور جبالیہ میں کارروائیاں کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "غاصب سفاک اسرائیلی فوج نے اپنی آنکھوں سے ہمارے مجاہدین کی بھرپور تیاری اور طاقت کا مشاہدہ کیا۔ یہ صرف ابتدا ہے اصل طوفان ابھی باقی ہے جو دشمن کا غزہ میں انتظار کر رہا ہے۔
القسام کمانڈر نے واضح کیا کہ جس طرح "حجارہ داؤد” نے پہلے قابض اسرائیل کے منصوبے "عربات جدعون” کو ناکام بنایا تھا، اسی طرح "عصا موسیٰ” بھی ان شاء اللہ صہیونی سفاک قیادت کے غرور کو پاش پاش کر دے گا۔