لبنان کی معروف شخصیات کا ایک وفد پیر کی شام مصر کی رفح کراسنگ کے راستے غزہ پہنچ گیا جہاں پر فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اس وفد کا بھرپور استقبال کیا۔ وفد اہل غزہ اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے غزہ پہنچا ہے۔وفد کی سربراہی لبنان کے رکن پارلیمان بھیرہ حریری کر رہے ہیں جس کی آمد مسئلہ فلسطین سے متعلق فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا اظہار کرنا ہے۔ فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ اسرائیلی مظالم سے تنگ آکر دیگر ممالک کی جانب ہجرت کرنے والے لاکھوں فلسطینیوں کی وطن واپسی ضرورت ہوئی۔ تمام فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے اپنے شہروں میں لاکر بسانا مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے لازمی ہے۔لبنانی وفد کے سربراہ الحریری نے کہا کہ ہمارے اس دورے کا مقصد فلسطینیوں کی جانب سے بے مثال قدمی کا مظاہرہ کرنے پر ان کے ساتھ تعاون کا اظہار کرنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر لبنانی بلکہ ہر عربی کا خواب ہے کہ فلسطین کی مقدس سرزمین کا دورہ کرے۔اس موقع پر الحریری کا کہنا تھا کہ ہم اہل غزہ اور فلسطینیوں کے لیے پیغام لیکر آئے ہیں کہ لبنان اور عرب دنیا کے نزدیک مسئلہ فلسطین کو اولین ترجیح حاصل ہے۔ سعید حریری کے زیر انتظام چلنے والی لبنانی حکومت ہر شعبے میں فلسطینیوں کے ساتھ تعاون کریگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ چودہ تا اکیس نومبر غزہ پر اسرائیلی بمباری انتہائی خطرناک تھی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اسی طرح سنہ 2006 میں اسرائیل نے لبنان پر بھی غارت گری کی تھی، اسرائیل کے لیے عورتوں، بچوں، بزرگوں اور صحافیوں کو قتل کرنا کوئی نئی بات نہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین