غزہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین سے نشریات پیش کرنے والے ’’الاقصیٰ‘‘ ٹی وی چینل نے سنگین مالی بحران کے باعث جمعرات سے اپنی نشریات بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الاقصیٰ چینل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی شام سے چینل کی نشریات بند کی جا رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ چینل کو درپیش مالی بحران کے باعث کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دوماہ قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں الاقصیٰ ٹی وی چینل کے ہیڈ کوارٹر پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں چینل کے صدر دفتر کو 45 لاکھ ڈالر کا نقصان پہنچا تھا۔
ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر جنرل وسام عفیفہ نے کہا کہ چینل کی نشریات عبوری طور پر بند کی جاری ہیں۔ فی الحال وہ نشریات کی بحالی کے لیے کوئی مقررہ تاریخ نہیں دے سکتے۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں الاقصیٰ چینل کے ساتھ 220 افراد وابستہ ہیں۔ 12 نومبر کو اسرائیل نے الاقصیٰ چینل کے دفاتر پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں دفتر تباہ ہو گیا تھا۔