قابض اسرائیلی فوج کے ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارے کے ذریعے کی گئی بمباری سے غزہ میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کے جنگی طیارے نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب غزہ کے مشرق میں الشجاعیہ کے مقام پر متعدد میزائل داغے، جس کے نتیجے میں ایک مکان مکمل طور پر زمین بوس ہو گیا۔
دھماکوں سے ایک بائیس سالہ شہری اسماعیل سلامہ العرعیر شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو غزہکےاسپتال میںلے جایا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی”الصفا” کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایمرجنسی سروسزکے ترجمان ادھم ابوسلیمہ نے بتایا کہ اسرائیلی جاسوس طیارے کے ذریعے غزہ میں الشجاعیہ کے قریب مسجد انس بن مالک کے قریب بمباری کی۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ڈرون طیارے کے حملے میں شہید ہونے والا جماعت کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کا رکن تھا۔
قبل ازیں منگل کوصہیونی فوج کی ایک گشتی پارٹی نے شہرکی مشرقی سمت سے غزہ میں دراندازی کی اور فلسطینیوں پرفائرنگ کی۔ تاہم فائرنگ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں مل سکیں۔