(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی وزیرجنگ نے حماس کو براہ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرغزہ سے اسرائیل میں آتشگیر غباروں سے حملے بند نہیں ہوئے تو حماس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جائے گا۔
اسرائیل کے عبرانی اخبار "معاريف” کی رپورٹ کے مطابق آج وزیرجنگ کی زیرصدارت عسکری قیادت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں اسرائیلی آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔
اسرائیلی وزیرجنگ نے غزہ سے حالیہ ہونے والے آتشگیر غباروں کے حملوں جس میں اسرائیل کے 50 سے زائد علاقوں اور ایکڑوں پر پھیلے ہوئے کھیتوں کو جلا کر راکھ کردیا پر اپنے شدید ردعمل میں حماس کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر غزہ سے اسرائیل میں حملے بند نہیں ہوئے تو حماس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جائے گا۔
سیاسی تجزیہ کار وں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے حماس کو دھمکی کا سیدھا سے مطلب یہ ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر ایک بار پھر شدید بمباری کا فیصلہ کرلیا ہے ۔