• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ معیشت تباہی کے دھانے پرپہنچ گئی

ہفتہ 14-03-2015
in غزہ
0
plf economy-destroyed
0
SHARES
10
VIEWS

اسرائیلی کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط معاشی پابندیوں کے باعث جنگ سے تباہ علاقے علاقے می معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے۔ فلسطینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر صہیونی حکام کی جانب سے پابندیاں ختم نہ کی گئیں تو غزہ میں انسانی المیہ رو نما ہوسکتا ہے۔

غزہ سیکرٹری وزارت زراعت اور معیشت نعیم عابد نے مرکزاطلاعات فلسطین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ غزہ کی معیشت ناقابل بیان حد تک تباہی سے دوچار ہوچکی ہے۔ ہرآنے والا دن فلسطینیوں کے لیے ایک نئی مشکل پیدا کررہا ہے۔ اگر اسرائیل کی جانب سے معاشی پابندیاں برقرار رہتی ہیں تو غزہ کی معیشت کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نعیم عابد کا کہنا تھا کہ مصر اور غزہ کی پٹی کی سرحد پربنائی گئی سرنگیں غزہ کے عوام لیے شہ رگ کا کام دیتی تھیں۔ سرحد بند ہونے کی صورت میں فلسطینی شہری ان سرنگوں کی مدد سے اشیائے ضروریہ مصرسے لے کرغزہ پہنچاتے تھے۔ اس کے علاوہ تعمیراتی سامان بھی ان سرنگوں کے ذریعے غزہ پہنچتا رہا ہے تاہم اب مصری فوج کی جانب سے سرنگیں مسمار کیے جانے کے بعد فلسطینیوں کے پاس معیشت کی گاڑی چلانے کے لیے اور کوئی متبادلی راستہ نہیں بچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے تین بار غزہ کی پٹی پرجنگ مسلط کرکے رہی سہی کسربھی نکال دی ہے۔ غزہ میں بے روزگاری کی شرح 62 فی صد سے تجاوز کرچکی ہے۔ غزہ کی پٹی کے 30 فی صد سرکاری ملازمین کی تنخواہیں فلسطینی اتھارٹی نے روک رکھی ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.