• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ کے تین مقامات پر بمباری

منگل 13-11-2012
in غزہ
0
plf 3 places
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج نے مسلسل چوتھے روز بھی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، منگل کے روز صہیونی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے تین مقامات کو نشانہ بنایا تاہم خوش قسمتی سے اس خوفناک بمباری میں کسی فلسطینی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یاد رہے کہ چار روز سے جاری ان حملوں میں اب تک 07 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف قدرہ نے بتایا ہے صہیونی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے میں الکرامہ ٹاور کے قریب ایک خالی میدان پر بمباری کی۔ اسی طرح غزہ شہر کی جنوبی زیتون کالونی میں القسام بریگیڈ کے زیر انتظام ’’مرکز بدر‘‘ کو ہدف بنایا گیا۔

اسرائیلیوں کی تیسری غارت گری وسطی شہر میں ایک بجلی گھر کے قریب خالی میدان تھا۔ ان تینوں حملوں میں کوئی فلسطینی زخمی نہیں ہوا۔

’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے نے بتایا کہ ان حملوں کے بعد بھی صہیونی طیارے مسلسل غزہ کی فضاؤں میں گردش کر رہے ہیں اور مزید حملوں کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز سے اسرائیلی فوج روزانہ غزہ پر بمباری اور گولہ باری کر رہی ہے جس میں اب تک سات افراد شہید جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.