طبی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ کے مشرق میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کو جبالیہ کے مشرق میں ایک قبرستان کے نزدیک گولی کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے پائوں پر زخم آیا۔ نوجوان کو طبی امداد کے لئے کمال عدوان ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
پچھلے سال نومبر میں مزاحمت کاروں اور قابض حکام کے درمیان مصر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد سے اب تک پانچ لوگ اسرائیلی فوج کی گولیوں سے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 90 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین