طبی ذرائع کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ کے مشرقی میں ایک فلسطینی کسان اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گیا۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ اس شہری کو جبالیہ میں مشرقی قبرستان کے قریب پاوں میں گولی لگنے کی وجہ سے درمیانے درجے کا زخم آیا تھا۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا یہ واقعہ مصر کی ثالثی میں نومبر کے دوران ہونے والے امن معاہدے کی تازہ ترین خلاف ورزی ہے۔