چھ سال سے غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے والی اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی سرحد پرفائرنگ کے واقعات میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور شہید ہو چکے ہیں۔
پیر کی دوپہر غزہ کے وسطی علاقے بریج کیمپ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شدید زخمی کردیا ہے۔
صہیونی فوج کے اہلکاروں کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آنے والی فلسطینی خاتون کا نام ترکیا محمد فالح حسنات ہے، حسنات کی عمر پچاس سال ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف قدرہ نے بتایا کہ حسنات کی دائیں ران میں گولی لگنے سے ان کی حالت شدید خراب ہے۔
اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں نے پیر کی صبح بھی غزہ کی سرحد میں گھس کر بڑے پیمانے پر فلسطینی اراضی کو روندا ہے۔ صہیونی اہلکار کافی دیر تک فلسطینی املاک پر فائرنگ کرتے رہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین