• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیلی فوج کی غزہ میں حق واپسی مارچ پر ایک دفعہ پھر وحشیانہ فائرنگ،بچوں، سمیت 122 افراد زخمی

ہفتہ 24-08-2019
in غزہ, فلسطین
0
اسرائیلی فوج کی غزہ میں حق واپسی مارچ پر ایک دفعہ پھر وحشیانہ فائرنگ،بچوں، سمیت 122 افراد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آںلائن خبر رساں ادارہ )قابض صہیونی فوج کی غزہ میں حق واپسی مارچ کے شرکا پروحشیانہ   فائرنگ،122 فلسطینی شہری شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی ریاست کی جانب سے فلسطینی عوام کی حق آزادی کے لیے بلند ہونے والی آواز کچلنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز جمعے کو غزہ شہرمیں اس وقت  پر امن فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جب وہ ہفتہ وار حق واپسی مارچ میں شریک تھے۔

مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ سے 122 کے قریب فلسطینی زخمی ہوگئے۔جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

فلسطینی وزارت صحت کے طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکے شمالی غزہ کے مختلف اسپتالوں میں 122زخمی لائے گئے جو گولیوں اور آنسو گیس کے باعث زخمی ہوئے تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے 72ویں حق واپسی مارچ میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی اور اسرائیل سے اپنی مقبوضہ سرزمین کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔اس مارچ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ یہ ایسے موقع پر منعقد ہوا جب دو روز قبل اسرائیل نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے غزہ پر وحشیانہ بمباری کی تھی۔ ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں شروع ہونے والا حق واپسی مارچ اب بہترویں ہفتے میں داخل ہو چکا ہے۔فلسطینی عوام ہر جمعے کے روز بعد نماز جمعہ اپنی مقبوضہ سرزمین کی واپسی کے لیے پر امن احتجاجی ریلیاں منعقد کرتے ہیں اور اپنی سرزمین کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ان ریلیوں میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شرکت کرتے ہیں اور اپنی سرزمین سے محبت کا ثبوت دیتے ہیں۔

Tags: اسرائیلی فوج کی غزہ میں حق واپسی مارچ پر ایک دفعہ پھر وحشیانہ فائرنگ،بچوں، سمیت 122 افراد زخمیبہترواں حق واپسی مارچ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.