فلسطین کے علاقےغزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں اور صہیونی ریاست میں طے پائی جنگ بندی کے باوجود قابض فوج کی جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز مشرقی غزہ کے علاقے "دیرالبلح” میں کیسوفیم یہودی فوجی چھاونی سے کئی فوجی گاڑیاں غزہ میں داخل ہوگئی اور محدود پیمانے پر سرحدی علاقے میں دراندازی کی۔
مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوجی ٹینکوں کے ہمراہ بلڈوزر بھی داخل ہوئے جن کی مدد سے فلسطینی شہریوں کے کھیتوں میں کھدائی کی گئی۔ اس دوران اسرائیل کے جنگی طیارے اور بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کی نچلی پروازوں کا غیرمعمولی سلسلہ بھی جاری رہا۔

غزہ کی پٹی میں 26 اگست کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد اسرائیلی فوج کی یہ تیسری دراندازی ہے۔ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج کی جانب سے 26 فائرنگ کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں جبکہ صہیونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ فلسطینی ماہی گیروں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔