(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی میڈیا کے ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج غزہ میں جن حالات کا سامنا ہے وہ مایوس کن ہیں فوج کو آرام اور تربیت کی ضرورت ہے "فوج تھک چکی”۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کے فوجی امور کے تجزیہ کار نے جمعہ کو اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ "ریزرو فورسز جو کہ غزہ کے علاقے میں داخل ہونے والی تھیں، وہ نہیں پہنچ پائیں” فوج اس وقت بیزاری اور مایوسی کا شکار ہے اس وقت کسی فوج کو کسی مہم میں حصہ نہیں لینا چاہیے،۔
انھوں نے بتایا کہ "اس وقت پورے محاذ پر صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جیسے کہ مغربی کنارے اور شمال میں جو کچھ ہو رہا ہے، اور غزہ میں کیا پیش آ رہا ہے”۔
انہوں نے کہا کہ "واضح طور پر فوج تھک چکی ہے اور اسے آرام کی ضرورت ہے تاکہ وہ تربیت حاصل کر سکے”۔