قابض اسرائیلی فضائیہ نے محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ سوموار کی صبح اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر بمباری کی۔ واضح رہے کہ بمباری مخلوط حکومت کی تشکیل سے کچھ
گھنٹے قبل کی گئی۔
واضح رہے اپریل کے اواخر میں فتح اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت آج رامی حمداللہ کی زیر قیادت 17 رکنی مخلوط حکومت کے قائم ہونے کا امکان ہے۔ اس 17 رکنی کابینہ میں سے 5 کا غزہ سے تعلق ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جنوبی غزہ میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کی زمین سے بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ تاہم اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس فضائی کارروائی کی مزید تفصیلات نہیں جاری کی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
