اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کے روز غزہ کی پٹی سے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی شہر عسقلان میں ایک راکٹ فائرکیا گیا ہے۔ تاہم اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی سے داغا گیا راکٹ عسقلان کے ساحلی علاقے میں ایک ویران علاقے میں گرا جس کے فوری بعد مقامی یہودی کالونیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ عسقلان کے ساحل میں ایک راکٹ گرنے کے بعد ایک بار خطرے کے الارم بجائے گئے تھے تاہم دوسری دفعہ الارم غلطی سے بج گئے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
