• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

آزادی بھیک سے نہیں ملتی، طاقت کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کریں گے:ھنیہ

منگل 13-11-2012
in غزہ
0
plf haneyya1
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں حکمراں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ آزادی بھیک سے نہیں ملتی اور نہ ہی دنیا ہمیں طشتری میں رکھ کر ہمارے حقوق ہمیں فراہم کرے گی۔ فلسطین کے چپے چپے کی آزادی اور تمام حقوق کے حصول کے لیے ہمارے پاس مسلح جدو جہد پہلا اور آخری آپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی فلسطینی لیڈر کوقوم کے حقوق میں افراط وتفریط کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار غزہ کی پٹی میں دورے پر آئے مصری علماء کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے ساتھ مذاکرات کا کھیل ناکام ثابت ہوا ہے، اور اس نے فلسطینیوں کے حقوق اور مسئلہ فلسطین کو نقصان پہنچایا۔ معاہدوں اور نام نہاد مذاکرات نے اسرائیل کو اپنی توسیع پسندی کا موقع دیا۔ آج مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی کالونیاں اور جگہ جگہ فوجی کیمپ یہ اسرائیل اور رام اللہ اتھارٹی کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات کا نتیجہ ہیں۔ ان کی حکومت فلسطین کی آزادی سمیت تمام حقوق کے حصول کے لیے صرف جہاد اور مسلح مزاحمت کو آخری راستہ سمجھتی ہے۔

مصری علماء سے بات کرتے ہوئے فلسطین اور مصرکے درمیان دیرینہ تعلقات کا بھی ذکر کیا۔ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ فلسطینی اور مصری ایک دوسرے سے محبت کرنے اور ایک دوسرے کے حقوق کا لحاظ رکھنے والی قومیں ہیں لیکن کچھ عرصے سے دونوں قوموں کو ایک دوسرے سے دور کرنے کی سازش کی گئی۔ مصری قوم نے فلسطینیوں کو ان کے بنیادی حقوق کے حصول میں ہرموقع پر مدد فراہم کی گئی اور آئندہ بھی ہم اسی کی توقع رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے مصری علماء کےدورہ غزہ کوسراہا اور کہا کہ دنیا بھرسے امدادی قافلوں اور نمائندہ طبقات کو محصور فلسطینی شہرکا دورہ کرنا چاہیے۔ مصری علماء کی آمد مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی کی طرف اہم پیش رفت ہے اور اس سے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط معاشی ناکہ بندی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.