اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی دو بڑی کالونیوں "رحوفوت” اور "بیت یام” کو پہلی بار راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان دونوں کالونیوں پر10 سجیل 55 راکٹ فائر کیےگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ یہودی کالونیوں پر راکٹ حملے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری اور نہتے شہریوں کو شہید کرنے کے جنگی جرائم کا ردعمل ہے۔ اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملوں کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار صہیونی جنگی جرائم کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی جاری رکھیں گے اور دشمن کو نہتے شہریوں کو بمباری کا نشانہ بنانے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔