• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

معاشی ناکہ بندی توڑنے کے لیے”بہارآزادی” قافلے کی غزہ آمد

منگل 22-11-2011
in غزہ
0
plf gaza_entry
0
SHARES
0
VIEWS

plf gaza_entry

فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کا پانچ سال سے اسرائیل کی جانب سے جاری معاشی محاصرہ ختم کرانے کے لیے”بہار آزادی” کے عنوان سے بین الاقوامی اہم شخصیات پر مشتمل قافلہ پیر کے روز مصر کے راستے رفح بارڈر سے غزہ میں پہنچ گیا۔ قافلے میں یورپ، لاطینی امریکا، براعظم افریقہ، ایشیا اور عرب ممالک کی نمائندہ سیاسی شخصیات،پارلیمنٹیرینز اور انسانی حقوق کے مندوبین سمیت ڈیڑھ سو کے قریب شخصیات شامل ہیں۔

 

رفح بارڈر غزہ میں داخلے کے وقت غزہ کی حکومت کی جانب سے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بین الاقوامی نمائندہ شخصیات پر مشتمل وفد نے پیر کی شام غزہ کی پٹی میں حکمراں جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی مقامی قیادت سے ملاقات کی۔ آج منگل کو یہ وفد وزیراعظم اسماعیل ھنیہ، مختلف تاجر تنظیموں کے سربراہوں ، خواتین اور انسانی حقوق کے لیے سرگرم تنظیموں کے صدور سے ملاقاتیں کرے گا۔
غزہ کی پٹی میں انسانی حقوق کی صورت حال پر غور کے لیے بین الاقوامی شخصیات غزہ کی پناہ گزین کیمپوں کا دورہ بھی کریں گے۔ اس دوران فلسطینی مہاجرین کو درپیش مشکلات کے بارےمیں آگاہی حاصل کی جائے گی۔
تاریخ ساز دورہ
نمائندہ عالمی شخصیات پر مشتمل قافلے کی غزہ آمد پر نہ صرف حکومت کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا بلکہ حکومت اور حماس سمیت عوام نے بھی نہایت مسرت کا اظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مجلس قانون ساز کے اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے عالمی شخصیات پر مشتمل قافلے”بہار آزادی” کی غزہ آمد کو تاریخ ساز قرار دیا ہے۔ اپنےایک بیان میں ڈاکٹر بحر کا کہنا ہے کہ دنیا کی زندہ ضمیر شخصیات اور قوتیں فلسطینیوں کے حقوق اور ان کی آزادی کے لیے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہیں، جس کا واضح اظہار قافلہ بہار آزادی کے ہمراہ عالمی شخصیات کی غزہ آمد سے بھی ہوتا ہے۔ عالمی سطح کی نمائندہ شخصیات نے غزہ کی پٹی میں آ کر یہ واضح کر دیا ہے کہ فلسطینیوں کےبارے میں اختیار کردہ بڑی عالمی طاقتوں کی پالیسی غلط ہے۔
انہوں نےعالمی شخصیات پر زور دیا کہ وہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے ممالک میں فلسطینیوں کی آزادی کے لیے کھل کر مہم چلائیں۔ ڈاکٹر بحر نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے آج یہ خوشی کا موقع ہے کہ ان کی مشکلات کے بارے میں آگاہی کے لیے پوری دنیا بیدار ہو رہی ہے۔ یہی فلسطینیوں کی فتح کا نقطہ آغاز ہے۔
خیال رہے کہ بہار آزادی قافلے کی آمد کو فلسطین میں نہایت اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہےکیونکہ اس قافلےمیں عالمی سطح کی درجنوں نمائندہ شخصیات غزہ آئی ہیں۔ انہوں نےاعلان کیا ہے کہ اپنے دورے کے اختتام پر وہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرانے کا اعلان کریں گے۔ اور عالمی برادری سے مطالبہ کریں گے کہ وہ اسرائیلی جارحیت بند کرانے کے لیے فلسطینیوں کا ساتھ دیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.